ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / منشیا ت کی فروخت پر روک لگانے کیلئے سخت اقدامات،ٹریفک کے مسائل سلجھانے 13سو کانسٹبلوں کی بھرتی: پرمیشور

منشیا ت کی فروخت پر روک لگانے کیلئے سخت اقدامات،ٹریفک کے مسائل سلجھانے 13سو کانسٹبلوں کی بھرتی: پرمیشور

Thu, 23 Mar 2017 22:48:00    S.O. News Service

بنگلورو:23/مارچ(ایس او نیوز)وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاست میں منشیات کی فروخت پر روک لگانے کیلئے محکمہئ داخلہ کی طرف سے سخت قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ ایوان بالا کے وقفہئ سوالات میں اراکین پی اے شرونا، ایم اے نارائن سوامی، لہر سنگھ وغیرہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں منشیات کی فروخت پر روک لگانے کیلئے حکومت کی طرف سے حتی الامکان قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف بنگلور بلکہ ضلع سطح پر بھی منشیات کی فروخت پر روک لگانے کیلئے سخت قدم اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سمندر، فضائی اور ریل کے ذریعہ منشیات کی آمد اور فروخت کی اطلاعات ہر وقت پولیس کو ملتی رہتی ہیں اور اس کے مطابق چھاپے مارکر کارروائی کی جاتی ہے۔اب تک پولیس نے 65مقامی اور 23 غیر ملکی افراد کو منشیات کے دھند ے میں ملوث پاکر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ نائجیریا کے باشندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعہ منشیات کی فروخت میں ملوث مجرم کام کرتے ہیں، ریاستی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے نیٹ ورک کو توڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں 1023غیر ملکی شہری ایسے ہیں جن کی ویزا کی مدت تمام ہوگئی ہے۔ ان میں سے 59افراد کو ملک بدر کیاجاچکا ہے۔ٹریفک کے نظام کو اور بھی بہتر بنانے کیلئے اگلے دو ماہ کے دوران13 سو ٹرافک جوانوں کی بھرتی کی جائے گی۔یہ بات آج وزیرداخلہ نے لیجسلیٹیو کونسل کو بتائی۔ڈاکٹر جئے مالا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوان کے لیڈر نے کہاکہ فی الوقت شہر میں ٹریفک پولیس کے 3400 جوان کام کررہے ہیں۔ چونکہ شہر کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے، راجدھانی دہلی میں گاڑیوں کی تعداد 85 لاکھ ہے، چنئی میں 44لاکھ، کلکتہ میں 28 لاکھ ہیں جبکہ شہر بنگلور میں گاڑیوں کی تعداد65لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے۔ گاڑیوں کی اتنی بڑی تعداد کی آمد ورفت کی نگرانی کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2003میں شہر بنگلور میں گاڑیوں کی تعداد19لاکھ تھی، یہ اب 65 لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے۔متعد د فلائی اوورس، سڑکوں کی کشادگی اور دیگر انفرااسٹرکچر سہولیات کی فراہمی کے باوجود ٹریفک پر قابو پانا مشکل ہوچکا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پامالیوں پر نظر رکھنے کیلئے 162 چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،تاکہ قانون شکنی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیاجاسکے۔


Share: